Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیٹف کے بِل پر اپوزیشن کا یہ رویہ شرمناک ہے، ڈاکٹر شہباز گِل

Now Reading:

فیٹف کے بِل پر اپوزیشن کا یہ رویہ شرمناک ہے، ڈاکٹر شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ فیٹف جیسے قومی مفاد کے بِل پر اپوزیشن کا یہ رویہ شرمناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے الف ب سے نابلد علمبردار آج پھر قوم کے سامنے بےنقاب ہوئے ہیں۔

شہباز گل نے کہا ہے کہ ایک بار پھر اپوزیشن نے ثابت کیا کہ قومی مفادات پر انکے ذاتی مفادات حاوی ہیں، اس ضمن میں شاہد خاقان بتائیں کہ ان دو سالوں میں انہوں نے قانون سازی کے عمل کو کتنا سپورٹ کیا ہے؟

مزید پڑھیں

شاہد خاقان عباسی کی ایف اے ٹی ایف بل کے حوالے سے حکومت پر تنقید

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی...

معاون خصوصی نے کہا ہے کہ پارلیمانی اور جمہوری روایات کا راگ آلاپنے والوں نے پارلیمنٹ کو کرپشن بچانے کیلئے استعمال کیا گیا اور اب پارلیمانی اقدار کا بھاشن دینے والا کرپٹ ٹولہ اپنی ساکھ کھو یٹھا ہے۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج اہلیت کی بات تمام سرٹیفائیڈ نااہل اور ثابت شدہ کرپٹ کر رہے ہیں، قوم نے وہ اسپیکر بھی دیکھا جو چار سال سٹے آرڈر کے پیچھے چھپا رہا تھا اور ایوان کے تقدس کو “جناب یہ تھے وہ ذرائع” کا جھوٹ بول کر پامال کرنے والے آپ کے لیڈر تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے ایف اے ٹی ایف بل کے حوالے سے حکومت پر تنقید کی گئی تھی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پر 180 روز کے لیے گرفتار کر کہ رکھا جاتا ہے جبکہ گرفتاری کے 24 گھنٹے میں نیب کی جانب سے تحریری وجہ فراہم کرنا ضروری ہوتا ہے لیکن پاکستان میں ایسا قانون موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں جو ترامیم ہم نے حکومت کو دی تھیں وہ رد کی گئیں تھیں اور اب وہی ترامیم بل میں شامل کر کہ پاس کروائی جا رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر