اس وقت پوری امت مشکل سے دوچار ہے، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اس وقت...
امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے دربار سلطان باہو کے سجادہ نشین اور تنظیم العارفین کے سربراہ صاحبزادہ سلطان احمد علی سے ملاقات کی ، جس میں ملکی و علاقائی حالات، امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز، کشمیر و فلسطین کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ سودی نظام کی موجودگی میں معاشی ترقی نہیں ہو سکتی،عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے جبکہ ملک میں اب تک تمام نظام آزمائے چکے ہیں۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ مغربی جمہوریت اور شخصی آمریتوں نے ملک و قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا۔
امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ اسلام اور پاکستان دینی قوتوں کے باہمی تعلق اور تعاون کے دو ہی نقطے ہیں جبکہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے عالم اسلام کو مشترکہ لائحہ عمل بنانا چاہیے۔
ملاقات میں صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہا کہ تنظیم العارفین اتحاد امت کی علمبردار تحریک ہے جبکہ اہم بزرگان دین اور اولیا اللہ کے امن و محبت اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کر رہے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News