
نیپرا نے بجلی کمپنیوں کی کارکردگی جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔
نیپرا کی جانب سے بجلی کمپنیوں کی کارکردگی جائزہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے بجلی کمپنیوں میں انسانی ہلاکتوں کا خوفناک انکشاف کیا گیا ہے۔
نیپرا رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ سال میں بجلی کمپنیوں میں ہلاکتوں کے 295 واقعات ہوئے۔
کے الیکڑک میں سب سے زیادہ 106 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ کےالیکڑک میں ڈیڑھ سال میں 104 عام شہری ہلاک ہوئے جس میں کے الیکڑک کے دو ملازمین بھی ہلاک ہوئے۔
مالی سال 2019 میں بجلی کمپنیوں میں 175 ہلاکتوں کے واقعات ہوئے جبکہ مالی سال 2020 کے پہلے 6 ماہ میں 120 ہلاکتیں ہوئیں۔
بجلی کمپنیاں انسانی جانوں کے حفاظتی معیارات پورا کرنے میں ناکام رہی۔
نیپرا کی جانب سے بجلی کمپنیوں میں ہلاکتوں کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ہلاکتوں کے واقعات روکنے کیلئے غیر معمولی اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
نیپرا نے ملک میں کرنٹ لگنے کے واقعات پر نوٹس لیتے ہوئے کےالیکڑک، آئیسکو اور پیسکو کے خلاف تحقیقات کیں جس کے بعد کے الیکڑک پر 5 کروڑ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا جبکہ آئیسکو اور پیسکو کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News