
کراچی میں بجلی اور گیس کابحران سنگین ہوگیاہے جس کے بعد بجلی شارٹ فال پانچ سومیگاواٹ تک پہنچ گیا ہے جبکہ گیس بحرا ن کی وجہ سے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے ہیں۔
کے الیکٹرک نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا ہے، مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا برا حال کردیا ہے۔
دوسری جانب سندھ بھر میں گیس کی قلت میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ہے، سنجھورو اور زرگون گیس فیلڈز سالانہ مرمت کی وجہ سے بند ہونے کے باعث سوئی سدرن نے ڈیڑھ سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا اعتراف کرلیا گیا ہے۔
سوئی سدرن حکام نے سندھ میں گیس لوڈشیڈنگ کی تردید کردی گئی ہے، اس ضمن میں ترجمان کے مطابق سردیوں میں گیس کا بحران مزید شدید ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News