فوج کا سیاسی و انتخابی معاملات سے کوئی تعلق نہیں
سیاسی و انتخابی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے اس لئے فوج...
وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں وفاقی کابینہ اراکین اور دیگر حکام شریک ہوئے۔
ملاقات میں ملکی موجودہ سیکورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر بریفنگ دی گئی۔
واضح رہے اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پارلیمانی رہنماﺅں سے ملاقات ہوئی جس میں گلگت بلتستان سے متعلق اور قومی سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں عسکری قیادت کی جانب سے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے فوج کو سیاست سے دور رکھنے پر زور دیا گیا لیکن ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا گیا کہ آئین کے مطابق فوج نے ہمیشہ سول انتظامیہ کی مدد کی ہے اور کرتی رہے گی۔
اس موقع پر گلگت بلتستان کے انتظامی امور پر بھی بات ہوئی پارلیمانی رہنماﺅں پر واضح کیا گیا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا ہے یا اور درجہ دینا ہے اس کا فیصلہ بھی سیاسی جماعتوں نے ہی کرنا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News