
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے واقعے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ سی سی پی او نے غیر ذمہ دارانہ بات کی، جس پرآئی جی نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ آئی جی پنجاب نےسی سی پی او لاہور سے7روزمیں جواب مانگاہے۔ سی سی پی اوکےجواب پرقانونی ایکشن لیاجائےگا۔
خاتون سے زیادتی کے ملزمان سے متعلق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں ملزمان بہت جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News