Advertisement
Advertisement
Advertisement

دفتر خارجہ کا نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کا فیصلہ

Now Reading:

دفتر خارجہ کا نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کا فیصلہ
Pakistan was is the White list of FATF at the time PMLN

دفتر خارجہ کی جانب سے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد  کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اس ضمن میں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سیکرٹری خارجہ امور سہیل محمود کو ارسال کر دیے گئے جس کے لئے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو خصوصی ہدایات دی جاٸیں گی۔

  ہائی کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ نواز شریف کی 22 ستمبر اور دیگر تاریخوں پر حاضری یقینی بنائی جائے وارنٹس ہائی کورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار کی جانب سے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو ارسال کئے گئے جس پر دفتر خارجہ نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں جلد برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو جلد خصوصی ہدایات دی جائیں گی ہائی۔

کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جو کہ ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت پر حاضری کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کے لیے سیکریٹری خارجہ امور کو حکم دیا تھا۔

Advertisement

مزید پڑھیں

نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا معاملہ، سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے معاملے پر...

یاد رہے کہ نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے۔

تحریری حکم نامے کے مطابق نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ اور نمائندے کے ذریعے ٹرائل جاری رکھنے کی درخواست مسترد کی گئی ہے اور نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 22 ستمبر کو نواز شریف کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے اور عدالت میں عدم حاضری کے باعث نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
پی آئی اے کی انتظامی غفلت، 40 ارب روپے کے اثاثے غیر یقینی صورتحال کا شکار
ملائیشیا میں وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب؛ گارڈ آف آنر پیش
رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر