Advertisement
Advertisement
Advertisement

دفاع وطن کے لئے فضائیہ کو اور بھی مضبوط بنائیں گے، شہبازشریف

Now Reading:

دفاع وطن کے لئے فضائیہ کو اور بھی مضبوط بنائیں گے، شہبازشریف
شہبازشریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ دفاع وطن کے لئے فضائیہ کو اور بھی مضبوط بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے یوم فضائیہ پر پاک شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ستمبر میں پاک فضائیہ نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ مکار دشمن پر ہماری فضائیہ قہر خداوندی بن کر نازل ہوئی جبکہ ایم ایم عالم نے بھارتی فضائیہ کے پانچ لڑاکا طیارے گرا کر دنیا میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ فضائیہ کی عالمی تاریخ میں ایم ایم عالم نے جوبہادری دکھائی، وہ آج بھی منفرد مثال بن کر قائم ہے جبکہ ستائیس فروری کو بالاکوٹ پر حملے کے جواب میں ہمارے شاہینوں نے عقابی روح کا مظاہرہ کیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف نے فضائیہ کو طاقتور بنایا، جے ایف 17طیارہ اس امر کا واضح ثبوت ہے۔

Advertisement

قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا کہ وقت کے ساتھ ہماری فضائیہ کی صلاحیت، استعداد اور قابلیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، دفاع وطن کے لئے فضائیہ کو اور بھی مضبوط بنائیں گے۔ انشاءاللہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مزید کہا کہ شہداءکو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی شہداءکے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا؛ بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
مغربی سرحد پر کشیدگی ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا ، اہم فیصلے متوقع
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرت آج ہونگے، طالبان رجیم کی تصدیق
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر