Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنگ ستمبر میں پاک فضائیہ نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، شہباز شریف

Now Reading:

جنگ ستمبر میں پاک فضائیہ نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، شہباز شریف
شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ  جنگ ستمبر میں پاک فضائیہ نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

یوم فضائیہ پر پاک شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا  کہنا تھا کہ  جنگ ستمبر میں پاک فضائیہ نے قوم کا سر فخر سے بلند  کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ مکار دشمن پر ہماری فضائیہ قہر خداوندی بن کر نازل ہوئی تھی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  ایم ایم عالم نے بھارتی فضائیہ کے پانچ لڑاکا طیارے گرا کر دنیا میں نیا ریکارڈ قائم کیا ۔  فضائیہ کی عالمی تاریخ میں ایم ایم عالم نے جوبہادری دکھائی، وہ آج بھی منفرد مثال بن کر قائم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 27 فروری کو بالاکوٹ پر حملے کے جواب میں ہمارے شاہینوں نے عقابی روح کا مظاہرہ کیا۔

Advertisement

مسلم لیگ (ن ) کے صدر کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم نوازشریف نے فضائیہ کو طاقتور بنایا، جے ایف 17طیارہ اس امر کا واضح ثبوت ہے۔ وقت کے ساتھ ہماری فضائیہ کی صلاحیت، استعداد اور قابلیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ  دفاع وطن کے لیے فضائیہ کو اور بھی مضبوط بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہداءکو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالی شہداءکے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر