آبادی کی شہری علاقوں میں منتقلی روکنے کے لئے پنجاب حکومت نے دیہی علاقوں میں بھی ہاوسنگ سوسائٹیز بنانے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دیہی آبادی کی شہری علاقوں میں منتقلی روکنے کے لئے پنجاب حکومت نے دیہی علاقوں میں بھی ہاوسنگ سوسائٹیز بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ محکمہ بلدیات نے محکمہ قانون کو اس حوالے سے قانون تیار کرنے کی ہدایت کی۔
سپیشل سیکرٹری بلدیات بابرامان بابر نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد دیہی آبادی کی شہری علاقوں میں منتقلی کی روک تھام ہے۔ اس سے قبل صرف شہری علاقوں میں ہاوسنگ سوسائٹی بنانے کی اجازت تھی
سپیشل سیکرٹری بلدیات بابرامان بابر نے مزید کہا کہ نئی قانون سازی ہونے سے شہری آبادی کا بوجھ کم کیا جا سکے گا۔دوسری جانب محکمہ قانون نے یہ قانون بنانے پر ورکنگ شروع کر دی ہے جلد ہی اس حوالے سےقانون سازی کا عمل مکمل کروا لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
