
وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر وزیراعظم نے سرعام پھانسی کی مخالفت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں بتایا ہے کہ حکومت سرعام پھانسی کا قانون نہیں لا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے واضح کردیا ہے کہ سرعام پھانسی نہیں ہو سکتی اور سرعام پھانسی کا قانون بھی نہیں بن سکتا ہے۔
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ عالمی معاہدوں کے باعث اس طرح کا قانون کیسی صورت نہیں بن سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ حکومت زیادتی کے کیسز کی روکتھام کے لئے اقدامات کررہی ہے۔
زیادتی کے کیسز میں اب خاندان سمجھوتہ نہیں کر سکتے ہیں اسی لئے زیادتی کیسز کی تحقیقات کے لئے ومین پولیس بھی ہوگی اور ریپ سینٹر بنے گا جو عدالتوں میں کیسز کو فالوو کرے گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News