
سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو 4 ماہ میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں آج سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے کیس کی سماعت کی گئی جس میں سندھ میں ایڈمنسٹریٹرز کی مدت کا تعین کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 4 ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم جاری کیا ہے۔
اس ضمن میں سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے مقررہ مدت میں بلدیاتی الیکشن کرانے سے متعلق تحریری حکم نامہ بھی جمع کرادیا گیا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کمیشن سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے 120 دن میں الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کرائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News