Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن کا ایجنڈا حکومت اور فوج کے تعلقات خراب کرنا ہے، عمران خان

Now Reading:

اپوزیشن کا ایجنڈا حکومت اور فوج کے تعلقات خراب کرنا ہے، عمران خان
PMLN and PPP are the parties of establishment, PM IK

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا بنیادی مقصد حکومت اور فوج کے تعلقات خراب کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سینئر صحافیوں کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے اپوزیشن کا موقف واضھ طور پر میڈیا کے سامنے رکھا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کو پاک فوج کی ہونے والی تمام ملاقاتوں کا علم ہوتا لیکن حالیہ عسکری قیادت سے ملاقات کے حوالے سے اپوزیشن کے بیانات نے ثابت کردیا ہے کہ نوازشریف حکومت اور فوج کے درمیان تاریخی ہم آہنگی کو توڑنا چاہتاہے۔

وزیراعظم نے بتیا ہے کہ نواز شریف کا فوج کو ٹارگٹ کرنے کا بیانیہ پرانا ہے کیونکہ نواز شریف چاہتا ہے نہ کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا۔

اس ضمن میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف مکمل طور پر مایوس ہوچکا ہے اور اب نواز شریف واپس آنے کے لیے سب کچھ کررہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تقریر نشر کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ خود کیا تھا لیکن نوازشریف کی تقریر بھارت کے بیان کی عکاسی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نوازشریف امیرالمومنین بن کر اداروں کو کنٹرول کرناچاہتاہے لیکن میں کرپشن پر کسی کو این آر او نہیں دوں گا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ن لیگ ہو یا ش لیگ یہ لوگ صرف خاندانی سیاست کریں گے اور اس ضمن میں اپوزیشن کے احتجاج سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن دونوں جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیک مقابلے سے باہر ہوچکی ہے اور اس کے علاوہ اسٹریٹ پالیٹکس کو سب سے زیادہ میں سمجھتا ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے استعفوں کا کوئی خوف نہیں ہے کیونکہ اپوزیشن نے استعفے دئیے تو ضمنی الیکشن کرادیں  گے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ میں مانتا ہوں کہ میری حکومت میں میڈیا سے رابطوں کا فقدان ہے لیکن یہاں لوگوں کو آزادی اظہار کا اندازہ ہی نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ یوٹرن ہمیشہ ایک مقصد کے تحت لیا جاتا ہے اور میرا وژن پاکستان ہے جس کے ہاتھ میں کشکول نہ ہوں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  وفاق کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا اصل مقصد یہ ہے کہ زندگی بچانے والی ادویات مارکیٹ سے غائب ہوچکی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر