پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں مجموعی سیاسی صورت حال اور حکومت کے خلاف تحریک کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی نوید قمر موجود تھے جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے وفد میں مولانا راشد سومرو، مولانا عبیدالرحمان اور اسلم غوری شامل تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
