
جعلی لائسنس کے معاملے پر سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے چار افسران کو برطرف کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی اے اے کی لائسنس برانچ کے چار افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔
ترجمان سی اے اے نے جعلی لائسنس معاملے پر چار افسران کو ملازمت سے برطرفی کی تصدیق کردی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ معطل ملازمین پائلٹوں کو مشکوک لائسنس کے اجراء میں ملوث پائے گئے ہیں، ملازمین کی برطرفی کا تازہ ترین فیصلہ محکمہ جاتی عمل کے اختتام کے بعد ضوابط کے مطابق لیا گیا تھا۔
سی اے اے کے لائسنس برانچ کے برطرف کئے جانے والے چار افسران میں سی اے اے کے جوائنٹ ڈاریکٹر عاصم الحق، اسٹاف رئیس، خالد اور عدیل شامل ہیں۔
سی اے اے کے ذرائع کے مطابق محکمہ جاتی تحقیقات میں چاروں لائسنس برانچ کے افسران جرم کے مرتکب قرار پائے گئے ہیں جبکہ یاد رہے کہ چاروں افسران کو تحقیقات سے قبل معطل کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News