محمد رضوان کی انجری سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی انجری...
اپوزیشن لیڈر صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کی لیگی رہنماوں سے ماڈل ٹاون میں ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر اپوزیشن لیڈر صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا کہ مشکل دور میں پارٹی کا ساتھ دینے والے کارکنان پارٹی کا اصل سرمایہ ہیں۔
اپوزیشن لیڈر صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہو گئی ہے، پیشیوں پرکارکنان کی بڑی تعداد کا آنا پارٹی قیادت سے اظہا ر یکجہتی کرنا انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
شہبازشریف سے ملاقات کرنے والے لیگی رہنماوں میں سید توصیف شاہ،عمران گورائیہ ،سید غلام دستگیر شاہ ،ماجد ظہور،صبغت اللہ سلطان شامل تھے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے، عوام اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔
اپوزیشن کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے ہی ریکارڈ مقدار میں بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے لیکن اب کے الیکٹرک کی مذمت کرنے والے وزیراعظم اور ان کے وزراء کس منہ سے خود مہنگی بجلی کا بم عوام پر گرا رہے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے ورنہ شدید احتجاج کیا جائے گا، عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی برداشت نہیں کرینگے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News