Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو عالمی برادری نے سراہا، صدر مملکت

Now Reading:

افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو عالمی برادری نے سراہا، صدر مملکت

صدر   مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ  افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو عالمی برادری نے سراہا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے افغانستان کے چیئرمین برائے قومی مصالحتی ہائی کونسل ، ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ  نے ملاقات کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے افغان امن عمل میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار  کرتے ہوئے ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ کی افغان مصالحتی ہائی کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے کامیابی کے  لیے نیک خواہشات کا  بھی اظہارکیا۔

ڈاکٹر عارف علوی  نے  افغان امن عمل  کے لیے پاکستان کی حمایت کا   اعادہ کیا۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ   افغان تنازعہ کا فوجی حل نہیں ہے اور سیاسی مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہیں ۔ افغان قیادت کو اس مسئلے کے سیاسی تصفیے کے  لیے اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

Advertisement

عارف علوی نے کہا کہ  پاکستان افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے افغان قوم کے فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو عالمی برادری نے سراہا  ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کا آغاز ایک سنگِ میل کی حیثیت  رکھتا ہے۔

صدر مملکت  نے افغان امن عمل میں روڑے اٹکانے والے عناصر کے  خلاف ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ  افغانستان میں امن نہ صرف خطے بلکہ پاکستان اور افغانستان کے معاشی مفاد میں ہے۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ  پاکستان نے کورونا وبا  ءکے باوجود  افغان ٹرانزٹ ٹریڈ آسان بنانے کے لیے بارڈر کراسنگ پوائنٹس کھولے  ہیں۔ دونوں ممالک کو تجارت ، ٹرانزٹ  ٹریڈاور عوامی رابطوں کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں اسپتالوں، اسکولوں اور سڑکوں سمیت متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں۔پاکستان افغان طلبا کو اعلیٰ تعلیم کے مزید مواقع فراہم کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جلال پور پیر والا چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھر گیا، انخلا جاری
عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
جلالپورپیروالا: پرائیویٹ کشتی الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی
کراچی: گلستان جوہر میں تین خواتین کا لرزہ خیز قتل، بچی سمیت تین افراد زخمی
آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر