کراچی میں سوک سینٹر کی عمارت میں فائرنگ کا واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں واقع سوک سینٹر کی عمارت کی تیسری منزل پر فائرنگ کے واقعے میں کے ڈی اے کے ایک افسر جاں بحق جبکہ دو ملازمین شدید زخمی ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والے افسر کی شناخت وسیم عثمانی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ملازمین میں حبیب الحسن اور وسیم رضا شامل ہیں۔ دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
واقعہ کے ڈی اے لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں پیش آیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے،
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
