
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن قومی سلامتی کے امور پر ہم ایک تھے، ہیں اور رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کام نہیں کرسکتے تو استعفی دے دیں۔
بلاول بھٹو نے حکومتی نمائندوں پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور دیگر پارلیمانی جماعتوں کو 19 ستمبر کو گلگت بلتستان اور نیشنل سیکورٹی سے متعلق دعوت ملی تھی لیکن نیشنل سیکورٹی پر ان کیمرا بات ہو وہ بات سامنے نہیں لانی چاہیے تھی۔
اس ضمن میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اعتماد تھا آپ پر کہ جب بھی کوئی نیشنل سیکورٹی کی بات ہو وہ نہیں بات کرتے۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل سیکورٹی سے متعلق یہ پہلا اجلاس نہیں تھا، اس سے پہلے بھی ہم جاتے رہے ہیں لیکن ان کیمرا بریفنگ کی باتیں ہم عوام کے سامنے یا میڈیا میں نہیں لاتے ہیں کیونکہ نیشنل سیکورٹی کے اجلاس میں دہشتگردی اور کشمیر سے متعلق پر بھی بریفنگ دی جاتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے اس طرح ان کیمرہ ہونے والے اجلاس کی باتیںاس طرح عوام اور میڈیا کے سامنے نہیں آتی تھی لیکن موجودہ حکومت میں سیکورٹی معاملات پر باتیں سامنے آجاتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News