Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں اجتماعی زیادتی کا ایک اور اندوہناک واقعہ

Now Reading:

پنجاب میں اجتماعی زیادتی کا ایک اور اندوہناک واقعہ
زیادتی کیس

صوبہ پنجاب میں   نو روز کےدوران زیادتی  کا ایک اور اندوہناک واقعہ پیش آگیا۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے شہر فیروزوالا میں پولیس چوکی کالا شاہ کا کو کے قریب خدا کی بستی میں اجتماعی زیادتی کااندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔

متاثرہ خاتون کے شوہر محمد وارث  نے سولہ ستمبر کی شام ہونےوالی زیادتی کی داستان پولیس کو سنادی۔

شوہر نے پولیس کو بتایا کہ  ملزمان نے نوکری کا لالچ دیا اور  ہمیں ایک جگہ سے دوسری جگہ گھماتے رہے ، گاؤں سے باہر پہنچنے پر ملزمان نے اسلحہ تان لیا  اور اہلیہ کو کھیتوں میں لے جاکر عصمت دری کی۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج   کرکے مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا  ہے۔

Advertisement

ڈی پی او کاکہنا ہے  کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری  کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں

موٹروے زیادتی کیس، ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہناہے کہ لاہور موٹروے پر خاتون...

یاد رہے کہ 9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر  بھی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق  ایک خاتون اپنے تین بچوں کے ہمراہ  گجرانوالہ سے لاہور جارہی تھیں، راستے میں گاڑی کا پیٹرول ختم ہونے کی وجہ سے انہیں سڑک کنارے رکنا پڑا۔ موٹروے پر گاڑی روک کر خاتون شوہر کا انتظار کر رہی تھی، پہلے خاتون نے اپنے ایک رشتے دار کو فون کیا، رشتے دار نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا۔

خاتون نے موٹروے پولیس کو فون کیا مگر موٹر وے پولیس نے مبینہ طور پر کہا کہ کوئی ایمرجنسی ڈیوٹی پر نہیں ہے۔

اسی اثناء میں  دو افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا، موٹر وے کے گرد لگی جالی کاٹ کر سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا اور نقدی و قیمتی سامان چھین لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر