
اسد عمر کی گفتگو
وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے چیئرمین این ایچ اے کو جلد از جلد وفاق کے زیر انتظام بلوچستان کے روڈ منصوبوں کو مکمل کرنیکی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت بلوچستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر اجلاس ہوا ہے۔
اسد عمر نے کہا ہے کہ خضدار اور تربت کے اضلاع کی آبادی میں کئی گنا اضافہ ہوا اس لئے ایک ائیرپورٹ وقت کی اہم ضرورت ہیں جو نہ صرف اس کی آبادی بلکہ آس پاس کے شہروں اور اضلاع میں بھی کام کر سکے گا۔
وزیر منصوبہ بندی نے بلوچستان میں لائیو اسٹاک اور زراعت کیلئے واٹر ریسورسز بڑھانے پرزور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے۔
دوسری جانب سیکرٹری منصوبہ بندی مطہر نیاز رانا نے وزیر منصوبہ بندی کو بلوچستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں آگاہ کیا اور بلوچستان کی ترقی کے سلسلے میں متعلقہ وزارتوں نے فوڈ سکیورٹی، توانائی، ٹورازم، روزگار کے مواقع سمیت دیگر منصوبوں کی نشاندہی کی۔
اجلاس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد،وزیر توانائی عمر ایوب، ندیم بابر، شہزاد قاسم و دیگر نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News