
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکٹرک بسوں کی آئندہ سال سے پاکستان میں اسمبلنگ شروع ہوگی اور اس سے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلاب آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نیوز کانفرنس میں بتایا ہے کہ آئندہ سال سے پاکستان میں بھی الیکٹرک بسوں کی اسمبلنگ شروع ہوگی۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ اسلام آباد پہلا شہر ہو جہاں الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ کا آغاز کیا جائے۔
وفاقی وزیر نے مزید بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے کسانوں کی سہولت کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News