
میڈیا فرعون میر شکیل الرحمان چند گھنٹے بھی کیمپ جیل میں نہیں گزار سکے ہیں جس کے بعد ایک بار پھر بیماری کا بہانہ بنا کر اسپتال منتقل ہوگئے ہیں۔
میرشکیل الرحمن کوگزشتہ روزسروسزاسپتال انتظامیہ نے مکمل صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کیا تھا جس کے بعد جیل انتظامیہ کو ملزم کی حوالگی کے لیے ساڑھے 4 گھنٹے انتظار بھی کرنا پڑا تھا۔
بعدازاں گزشتہ شام ساڑھے 7 بجے جیل حکام ملزم میر شکیل کو لے کر کیمپ جیل کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
اسپتال کی جانب سے ڈسچارج سلپ پر ڈاکٹرز نے میڈیا فرعون میر شکیل الرحمان کو مکمل صحت یاب قراردیا جاچکا تھا جس کے بعد انہیں جیل منتقل کیا گیا تھا لیکن جیل پہنچتے ہی ملزم کی جانب سے پھر بیماری کا بہانہ بناکر ڈرامہ بازی کی گئی جس کے نتیجے میں جیل انتظامیہ نے میر شکیل الرحمان کو دوبارہ سروسز اسپتال بھجوایا ہے۔
خیال رہے کہ ملزم میر شکیل الرحمان کو 28 اپریل کو لاہور کی احتساب عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا۔
درخواست گزار صحافی اسد کھرل کی درخواست پر اراضی اسکینڈل کیس کے مرکزی ملزم میرشکیل الرحمان کیمپ جیل منتقل ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News