
دنیا کے دس ممالک سے واٹر ایکسپرٹس کی آن لائن میٹینگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے چیئرمین واسا سید زاہد عزیز نے شرکت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق واٹر ایکسپرٹس کی آن لائن میٹینگ کی گئی ہے جس میں دنیا کے دس ممالک امریکہ، انگلستان، انڈیا، جرمنی، جاپان، برازیل، کینیڈا، سنگاپور، ہالینڈ اور آسٹریلیا سے نمائندوں نے شرکت کی ہے۔
پاکستان کی جانب سے ایم ڈی واسا اور چیرمین پاکستان واٹر آپریٹرز نیٹورک سید زاہد عزیز کی جانب سے شرکت کی گئی ہے۔
میٹینگ میں کورونا کے باعث پانی کے شعبوں سے وابستہ اداروں کو درپیش چیلنجز پر بات چیت کی گئی۔
میٹنگ میں مزید ایم ڈی واسا نے شرکا کو کورونا کی وبا میں واسا لاہور کو درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
جاپان کی طرف سے ایم ڈی واسا کو پانی کے شعبے میں خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ مزید ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے شرکا کے سوالات پر اپنی ایکسپرٹ رائے سے بھی آگاہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News