
چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا سی پیک کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آیا ہے۔
سی پیک کے حوالے سے اپنے بیان میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں صنعتی ترقی کا عمل تیز ہوگیا ہے کیونکہ سی پیک کے زیر اثر دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز ہورہا ہے۔
عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلئے آج تاریخی دن ہے، آج پاکستان میں صنعتی ترقی کا سفر بالاخر شروع ہوگیا جس سے نئی صنعتیں اور برآمدات فروغ پائیں گی اور روزگار کے بے پناہ نئے مواقع میسر ہوں گے۔
Historic day for #CPEC Phase-2,we embark upon much awaited journey to mass Industrialisation in Pakistan, new industry will boost exports, massive employment opportunities will be created. Let’s all join hands to make it a resounding success #cpec #CPECMakingProgress pic.twitter.com/h5Ffb4BSYL
Advertisement— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) September 14, 2020
انہوں نے کہا ہے کہ رشکئی اسپیشل اکنامک زون کی ڈویلپمنٹ کیلئے معاہدے پر دستخط آج ہوں گے اور معاہدے پر دستخط کی تقریب وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ چائنا روڈ اینڈ برج کنسٹرکشن کمپنی کے پی حکومت کا ساتھ ڈویلپمنٹ پارٹنر ہے اور سی پیک کے تحت فیصل آباد کے بعد رشکئی دوسرا خصوصی اقتصادی زون ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News