Advertisement
Advertisement
Advertisement

بارشوں سے اہل کراچی پر قیامت گزر گئی اور حکومت بیان بازی میں مصروف رہی، مفتی منیب الرحمان

Now Reading:

بارشوں سے اہل کراچی پر قیامت گزر گئی اور حکومت بیان بازی میں مصروف رہی، مفتی منیب الرحمان
مفتی منیب الرحمان

رویت ہلال کمیٹی چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث اہل کراچی پر قیامت گزر گئی اوروفاقی اور صوبائی حکومت عوام کی مدد کے بجائے بیان بازی میں مصروف رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی جانب سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکمرانوں نے کراچی کا دورہ مدد نہیں بلکہ فوٹو سیشن کی نیت سے کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں کےالیکٹرک کی من مانیاں جاری ہیں جبکہ شہرمیں بجلی کا نظام مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے اور حکومت ادارے پر ہاتھ ڈالنے سے گریز کررہی ہے۔

مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ اہل کراچی پر ایک قیامت گزری جبکہ وفاق ، صوبائی اور مقامی حکومتوں نے ایک دوسرے پر الزام تراشی کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس سال مون سون کا سسٹم غیر معمولی تھا جس کے باعث بعض علاقوں سے کشتیوں سے لوگوں کو نکالا گیا، بعض لوگوں کی لاشیں نالوں سے ملی اور یہ انسانیت کے لیے شرمناک ہے لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے بلیم گیم کا سلسلہ جاری رہا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ شہر کا انفراسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے اسی لئے وزیراعظم سے مطالبہ ہے کہ کراچی کی بحالی کے لیے فوری منصوبہ بنائے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کراچی کے لیے تاریخی پیکج کا اعلان کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
جلال پور پیر والا چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھر گیا، انخلا جاری
عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر