Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کا ایڈمنسٹریٹر شہر کی ترقی کے لئے کام کرے گا، ناصر شاہ

Now Reading:

کراچی کا ایڈمنسٹریٹر شہر کی ترقی کے لئے کام کرے گا، ناصر شاہ
صوبائی وزیر

وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کا ایڈمنسٹریٹر شہر کی ترقی کے لئے کام کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور وزیر اطلاعات سندھ سیدناصرحسین شاہ  نے اپنے ایک  بیان میں کہا کہ سارے صوبے کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا مشن ہے۔

وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر لگانا سندھ حکومت کا استحقاق ہے، وفاق صوبوں کی مدد کرنے پر توجہ دے۔

سید ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ کراچی کی بہتری کی خاطر سندھ حکومت سنجیدہ ہے، تمام اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی عوامی مشکلات کم کرے گی۔

مزید پڑھیں

کراچی کے نام پر ووٹ مانگنے والوں نے شہر کو لاوارث چھوڑدیا ہے، ناصرحسین شاہ

پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور وزیر اطلاعات سندھ سید...

Advertisement

اپنے بیان میں وزیراطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ جمہوری عمل کی قائل رہی ہے، جلد حتمی فیصلے سے عوام کو آگاہ کردیا جائے گا۔

واضح رہے اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور وزیر اطلاعات سندھ سیدناصرحسین شاہ  نے اپنے ایک  بیان میں کہا کہ سندھ ملکی تاریخ کے بدترین مون سون سیزن کا سامنا کررہا ہے۔

اپنے بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری نےکہا تھا کہ سندھ میں طوفانی برسات کے بعد ایک قومی بحران پیدا ہوگیا ہے مگر وفاق نے صوبے کو لاوارث چھوڑدیا۔

  وزیر اطلاعات سندھ سیدناصرحسین شاہ نے بارشوں کے بعد بدترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے نکاسی آب میں مشکلات پر کے الیکٹرک پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کے الیکٹرک نے ایک بار پھر کراچی کے عوام کے ساتھ اس کڑے وقت میں بے وفائی کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر