ساہیوال میں سیشن کورٹ نے زیادتی اور قتل کے مقدمے میں بڑا فیصلہ سنا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈشنل سیشن جج جناب عبد الغفور صاحب نے زیادتی اور قتل کے مقدمے میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم علی شیر کو 3 بار سزاے موت کا حکم سنا دیا۔
کچھ عرصہ قبل مجرم نے تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں بائی پاس کے قریب سات سالہ بچی سے زیادتی کرنے کے بعد قتل کر کے بچی کو وہیں فصلوں میں پھینک دیا تھا ۔
آج عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم علی شیر کے گناہگار ہونے پر اس کو تین بار سزاے موت کا حکم سنا دیا ۔
سماجی حلقوں کی جانب سے عدالت کے اس فیصلے کو خوب سراہا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
