آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرسٹ پی ایم اے ویٹرنز سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرسٹ پی ایم اے ویٹرنز سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کرنے والے پاک فوج کے سینئر ترین ریٹائرڈ افسران نے موجودہ سیکیورٹی ماحول پر اپنے خیالات شیئر کیے ۔
سینئر افسران نے پاکستان، خاص طور پر پاک فوج کو درپیش چیلنجز پر اپنے تجربات کی روشنی میں خیالات شیئر کیے۔
اس موقع پر آرمی چیف نے پاک فوج کے سینئر افسران کی قربانیوں اور قائدانہ کردار کو سراہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News