
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بین الافغان مذاکرات کا جلد انعقاد ناگزیر ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
دوران گفتگو دو طرفہ تعلقات،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ ،خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے 31 اگست کو کابل میں ہونے والے پاک افغان کثیرالجہتی مذاکرات کے دوسرے دور کے کامیاب انعقاد پر افغان وزیر خارجہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک افغان کثیرالجہتی مذاکرات میں طے کیے گئے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔
شاہ محمود قریشی نے اپنے افغان ہم منصب کو افغان طالبان نمائندہ وفد کے ساتھ وزارت خارجہ اسلام آباد میں ہونے والی حالیہ ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان شروع سے اس موقف پر قائم ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا دیرپا حل فریقین کے مابین جامع مذاکرات سے ہی ممکن ہے ۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان امن عمل کو یقینی بنانے کے لیے بین الافغان مذاکرات کا جلد انعقاد ناگزیر ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News