
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد خزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی) کے فیصلوں پر ہر صورت عمل درآمد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی لاہور میں اہم میٹنگ کے حوالے سے سینئر صحافیوں و اینکرپرسن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو جتنا وقت دینا تھا دے چکے مزید وقت نہیں دیں گے۔
میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان مجھے ہر صورت گرفتار کروانا چاہتے ہیں اور مجھ پر مفاہمتی سیاست کا الزام لگاتے ہیں لیکن یہ بتائیں مفاہمت سے اب تک کیا ذاتی مفاد حاصل کیا ہے؟
اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ ہت ہوگیا حکومت کو اب ایک منٹ بھی نہیں دیں گے کیونکہ اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت کو بے نقاب کیاجائے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ہمارے منصوبوں میں شفافیت ہے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی گئی اور نہ ہی نوازشریف نے کبھی محاذ آرائی کی بات کی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ نوازشریف کی اے پی سی میں کی جانے والی تقریر آئین و قانون کے مطابق ہے، میرے قائد نے تقریر میں کوئی ایسی بات نہیں کی جو آئین سے متصادم ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News