
کراچی کے علاقے کلفٹن میں لڑکی کو اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں ڈالمن مال کے سامنے سے بائیس سالہ لڑکی کا اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب ڈبل کیبن ویگو میں سوار دو ملزمان نے لڑکی کو ڈالمن مال کے سامنے سے اغوا کیا اور لڑکی کو ڈیفینس میں واقع فلیٹ پر لےجاکر ساری رات میبنہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔
کلفٹن پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان صبح لڑکی کو دوبارہ ویگو پک اپ میں ڈال کر ڈالمین مال کے سامنے چھوڑ گئے تھے جس کے بعد لڑکی نے ون فائو پر کال کی اور بتایا اسکے ساتھ زیادتی کی گٸی جبکہ لڑکی نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ ملزمان اسکو چھوڑتے ہوئے اپنا فون نمبر بھی دے کرگئے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے بھیجا گیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب واقعہ کی تفتیش کے لئے اے ایس پی زاہدہ پروین اور دیگر خواتین افسر کو زمیداری دی گئی ہے جبکہ ڈی آئی جی ساؤتھ نے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لینے کے احکام جاری کردیئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقع کی تفتیش کے لئے ڈیفینس کے مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیجز کا ڈیٹا حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے ایک سے زائد افراد کی زیادتی کی تصدیق کی گئی جبکہ متاثرہ لڑکی کے کپڑے اور دیگر نمونے لیب بھیج دئیے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News