وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک چین اسٹریٹیجک مذاکرات کے دوسرے دور کے نتیجے میں متفقہ طور پر طے کیے گئے اہداف کے حصول کے لیے پر عزم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ماسکو میں جاری ایس سی او کی کونسل برائے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی سائیڈلائن پر چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے۔
دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
دوران ملاقات وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین خطے میں قیام امن اور استحکام کے حوالے سے بااعتماد اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں اور اس شراکت داری میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور چین کے مابین علاقائی روابط کا فروغ، امن و استحکام کا قیام اور عوامی روابط میں اضافہ “بی آر آئی” اور” ایس سی او “کے یکساں اہداف ہیں۔
اس ضمن میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو قوی امید ہے کہ بی آر آئی اور سی پیک جیسے منصوبے کرونا وبا کے بعد ہماری اقتصادی بحالی کیلئے ممدومعاون ثابت ہوں گے
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان، ون چائنہ پالیسی، کا حامی ہے اور چین کی خود مختاری اور قومی مفاد سے متعلقہ امور پر چین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ تین ہفتوں کے دوران یہ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین ہونیوالی دوسری ملاقات ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News