گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ خواتین جو کام کرتی ہیں بڑی بہتری سے کرتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی اور گورنر پنجاب چوہدری سرور نے نساء انسٹیٹیوٹ آف سائنس کی تقریب میں شرکت کی۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 7 سال کا تجربہ ہے کہ خواتین جو کام کرتی ہیں بڑی بہتری سے کرتی ہیں۔
اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے بعد کوئٹہ میں السرور فاؤنڈیشن کے تحت صاف پانی کے منصوبے شروع کر رہے ہیں جبکہ ابتدائی طور پر کوئٹہ میں صاف پانی کے منصوبے شروع کر رہے ہیں۔
چوہدری محمد سرور نے یہ بھی کہا کہ بطور چانسلر کسی بھی یونیورسٹی کی تقریب میں جاتا ہوں 80 فی صد میڈلز خواتین حاصل کرتی ہیں۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ پنجاب کی یونیرسٹیز سے بلوچستان کے طلبا کوٹہ ختم کرنے سے متعلق وضاحت طلب کرونگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
