
معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف ایک جھوٹے آدمی ہیں۔
ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ آپ ایک جھوٹے آدمی ہیں جنہوں نے اپنے بھائی کو جھوٹ بول کر بھگایا اور اس کی جھوٹی ضمانت دی ہے۔
آپ ایک جھوٹے آدمی ہیں جنہوں نے اپنے بھائی کو جھوٹ بول کر بھگایا۔اس کی جھوٹی ضمانت دی-کوئی آپکے ایسے جھوٹوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔ابھی تو کل دیکھا جن کو آپ نے سڑکوں پر گھسیٹنا تھا ان کے آگے آپ کی درد وال کمر جکی ہوئی تھی۔ویسے ہی جھکی ہوئی تھی جتنی NRO مانگتے آپ جھکاتے ہیں https://t.co/Yewdl3ze6D
Advertisement— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 12, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل شہبازشریف کی جانب سے وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک نے ترقی کی اور غربت کے خاتمے کے لئے تاریخی اقدامات کیے۔
ملک میں مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں زمین پر ہیں لیکن پاکستان میں آسمان پر ہیں، تہتر سال میں پہلی بار گندم کی کٹائی کا سیزن ابھی تک ختم نہیں ہوا اور آج اچانک سے گندم غائب ہو گئی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں آٹا، بجلی، تیل اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے جس سے تنگ آکر آج ہر عام آدمی آسمان کی طرف دیکھ رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ قومیں وہی زندہ رہتی ہیں جہاں انصاف زندہ ہوتا ہے اور جہاں انصاف دم توڑ جائے وہاں معاشرہ اور قوم بھی دم توڑ جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News