
وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی فوج کے ساتھ لڑائی سب کے سامنے ہے۔
اپوزیشن کی اے پی سی کے ردعمل میں وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چودھری نے دیگر وفاقی وزرا ء شاہ محمود قریشی، شبلی فراز اور اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی کبھی فوج کے ساتھ نہیں بنی،اگر فوج اور عدالت ان کے ساتھ نہیں ہوتے تو یہ دونوں برے ہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ اداروں کے خلاف تحریک چلائیں گے تو فائدہ دشمنوں کو ہوگا۔آج نوازشریف کو پاکستان کی فوج اور عدلیہ بری لگ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل ابو بچاؤ تحریک تھی ،سندھ ہائیکورٹ کو سامنے رکھتے تو نوازشریف کا خطاب غیر آئینی ہوتا لیکن وزیراعظم نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف قوم سے مذاق کررہے ہیں۔ مجھے پہلے دن سے پتا تھا کہ نوازشریف واپس نہیں آئیں گے۔ ان کی واپسی کے لیے سات ارب کا بانڈ تھا۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہمیں تو فوج اور عدلیہ سے کوئی گلہ نہیں ہے، ہم اداروں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News