
کراچی کے سائٹ ایریا میں فیکٹری کی عمارت زمین بوس ہونے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ شیر شاہ میں فیکٹری کی عمارت زمین بوس ہونے سے دو افراد زخمی ہوگئےہیں۔
فیکٹری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کے وقت کھانے اور نماز کا وقفہ تھا جس کے باعث حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، صرف دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
فیکٹری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے ایک معمولی زخمی کو گھر روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ دوسرے زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
فیکٹری انتظامیہ کے مطابق ملبے میں کوئی فرد موجود نہیں ہے۔ تمام ملازمین عمارت سے باہر تھے۔
دوسری جانب اربن سرچر ریسکیو ٹیمیں چار افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع پر امدادی کاروائی کررہی ہیں۔
خیال رہے کہ شیرشاہ سیمنز چورنگی کے قریب قائم 4 ہزار گز پر مشتمل عمارت کا اک حصہ گرگیا تھا۔ گرنے والی عمارت پہلے ہی خستہ حال تھی۔
عمارت کی دوسری منزل پرگارمنٹس کا کارخانہ اور پہلی منزل پر شاپنگ بیگ بنانے کا کارخانہ تھا۔
عمارت کا ملبہ برابر میں قائم بوائلر بنانے والی فیکٹری پر گرا ہے۔ایس بی سی اے کی جانب سے عمارت کا خطرناک قرار دے دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News