
پاکستان سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کا آغاز کاردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے پاکستان سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کا افتتاح کردیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
اس ضمن میں وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کا مقصد شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ ہے اسی لئے سٹیزن پورٹل سے عوام کو اداروں تک براہ راست رسائی دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سٹیزن پورٹل سے حکومت اور عوام کے درمیان فاصلہ کم ہو گیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ اب تک 25 لاکھ شکایات موصول ہوئیں ہیں جن میں سے 23 لاکھ شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے جبکہ 5 لاکھ 86 ہزار افراد سے شکایات کے ازالے سے متعلق رائے لی گئی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر بلاامتیاز اور سیاسی مفادات سے بالا ترہوکر شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News