Advertisement
Advertisement
Advertisement

زراعت سی پیک کے 7 اہم حصوں میں سے ایک ہے، سید فخرامام

Now Reading:

زراعت سی پیک کے 7 اہم حصوں میں سے ایک ہے، سید فخرامام
فخر امام

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخرامام نے کہا ہے کہ زراعت سی پیک کے 7 اہم حصوں میں سے ایک ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخرامام کی زیر صدارت جنوبی بلوچستان کی ترقی سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں واشک ، خاران ، پنجگور ، کچ ، لسبیلہ، آواران ، خضدار اور گوادر پر بات چیت کی گئی جبکہ بلوچستان میں نامیاتی کپاس کے فروغ پر بحث بھی کی گئی۔

آواران ، لسبیلہ اور خضدار کی خصوصیت، کسانوں کے لئے غیر جی ایم کپاس پر گفتگو کی گئی جبکہ خضدار ، خاران اور آواران زیتون میں روایتی فصلوں کو اپ گریڈ کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کزیتون کے باغ اور نرسریوں کا قیام ، زیتون کے تیل نکالنے والے یونٹوں کی تنصیب اور پاک زیتون کی برانڈ ، مارکیٹنگ پر بات چیت کی گئی جبکہ گوادر اور لسبیلہ میں ، کیج کلچر کے ذریعہ فش فارمنگ پر تفصیلی گفتگو بھی کی گئی۔

سید فخر امام نے اجلاس کی صدارت کرتےہوئے کہا کہ ہمیں سائنسی طور پر زرعی معاشی نظام کی اصلاح کی ضرورت ہے جبکہ فصلوں کی ویلیو ایڈیشن کے لئے بلوچستان سر فہرست ہوسکتا ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں

ملک میں عالمی وبا سے مزید 111 اموات

کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 111 افراد جاں بحق ہوگئے...

ٹڈی دل کے مزید حملے کا خدشہ ہے ، فخر امام

وفاقی وزیر سید فخرامام کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کاعراق اور...

سید فخرامام نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان مویشیوں کے لئے بڑے پیمانے پر زمینیں برقرار رکھ سکتا ہے جبکہ سمندری ماہی گیری بلوچستان زرعی معیشت کے لئے اہم ثابت ہوسکتی ہے۔

وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخرامام نے مزید کہا کہ ہمیں سائنسی طور پر زرعی معاشی نظام کی اصلاح کی ضرورت ہے جبکہ زراعت سی پیک کے 7 اہم حصوں میں سے ایک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر