
معاون خصوصی ڈالٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ میاں صاحب آپ کے منہ سے ایسی باتیں اچھی نہیں لگتی ہیں جن میں تحفظات کا اظہار کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سامجی رابطے کی ویب سائٹ پر میاں شہباز شریف کے ٹوئٹ کا جواب دیا ہے۔
معاون خصوصی کی جانب سے شہباز شریف کو جواب میں کہنا تھا کہ جب آپ عمران خان، اسد عمر، ارشد شریف پر ایسی ہی ایف آئی آر کرواتے تھے تو وہ کیا عظیم کام تھا؟
اور جب آپ عمران خان پر اسد عمر پر صحافیوں پر جیسا کہ ارشد شریف پر ایسی ہی ایف آئی آر کرواتے تھے تو وہ کیا عظیم کام تھا ؟ میاں صاحب آپکے منہ سے ایسی باتیں اچھی نہیں لگتی آپ نے تو ماڈل ٹاؤن میں عورتوں کے منہ میں گولیاں ماری ہوئی ہیں۔ بس شرم نہ ہو تو موجاں ہی موجاں https://t.co/aWJ5o1yqlx
Advertisement— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 4, 2020
شہباز گل نے کہا ہے کہ کل کو شہباز شریف جیل جائیں گے تو کیا وہ بھی کسی اور کو جیل بجھوانے کے کئیے پہلے خود جیل جائیں گے ؟
یاد رہے کہ اس سے قبل اکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی بے شرمی و ڈھٹائی سے انتقام کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ نیازی حکومت کس قدر بزدل اور عدم تحفظ کا شکار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News