Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی حکومت نے جو وعدے کیے ہیں وہ کراچی کا حق ہے، فیصل سبزواری

Now Reading:

وفاقی حکومت نے جو وعدے کیے ہیں وہ کراچی کا حق ہے، فیصل سبزواری
فیصل سبزواری

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ  وفاقی حکومت کی جانب سے جو بھی وعدے کیےگئے ہیں وہ کراچی کا حق ہے۔

کراچی میں گورنر ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  رہنما ایم کیوایم پاکستان فیصل سبزواری  کا کہنا تھا کہ  کراچی میں 1100 ارب کے ترقیاتی منصوبے کے پلان کا وعدہ کیا گیا ہے۔  ہماری خواہش ہے کہ کراچی میں تیزی سے ترقیاتی کام شروع ہوں۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ  جو بھی وعدےکیے گئے ہیں وہ کراچی کا حق ہے۔کراچی کئی سو ارب روپے قومی خزانے میں جمع کراتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  ایڈمنسٹریٹر کے معاملے پر ہم سے مشاورت نہیں ہوئی۔ہمارا مطالبہ ہے کہ  ایڈمنسٹریٹر غیر جانبداری کے ساتھ مسائل حل کریں۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ  وزیر اعظم سے ملاقات میں انہیں مسائل سے آگاہ کیا ہے۔

Advertisement

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس صاحب کہتے ہیں کراچی کی آبادی ساڑھے تین کروڑ ہے،اسی سے  متعلق  ہماری پٹیشن بھی داخل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  کراچی کی مردم شماری درست نہیں ہوگی تو کیسے تمام چیزیں مہیا کی جائیں گی۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ  شہری سندھ پر تحفظات ہیں، صوبائی کوٹے کے مسائل اور کہیں نہیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر