
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی بدولت کورونا وباء پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اندریولا کمنارہ نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ملاقات کی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کی بدولت کورونا وباء پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔
پیر نور الحق قادری کا مزید کہنا تھا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے قومی اقلیتی کمیشن تشکیل دیا ہے۔ اقلیتوں کی بہتر نمائندگی کے لیے بہلی بار ہندو کمیونٹی سے کمیشن کا سربراہ مقرر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اقلیتی کمیشن کو ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے مزید بہتر بنایا جائے گا۔ مذہب کی جبری تبدیلی کے مسئلے پر منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پرپاکستان میں یورپی یونین کی سفیر نے کہا کہ یورپی یونین بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کوششوں میں پاکستان کے ساتھ ہے۔
اندریولا کمنارہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کا کرتارپور راہداری منصوبہ بین المذاہب ہم آہنگی کی اعلیٰ مثال ہے۔
سفیر یورپی یونین نے مزید کہا کہ حالیہ کورونا وبا ءنے تمام انسانی طبقات کو شدید متاثر کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News