
سندھ ہائیکورٹ نے گجر نالے پر تجاوزات ہٹانے کا آپریشن روکنے کی استدعا مسترد کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے گجر نالے پر تجاوزات ہٹانے کا آپریشن روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست گزار کے وکیل سے دلائل طلب کرلیے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وہ گذشتہ 50 برسوں سے طیبہ ٹاؤن گلبرگ میں رہائش پذیر ہیں اور کے ایم سی کی جانب سے اراضی لیز کرنے کے بعد گھر بنایا ہے جو قانونی ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ گجر نالے کے اطراف پہلے 30 فٹ اور اب 105 فٹ تک گھر گرانے کی بات ہو رہی ہے۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ انہوں زندگی کی جمع پونجی لگا کر گھر بنایا ہے جو اب گرانے کی بات ہو رہی ہے، لیز گھر گرانے سے حکام کو روکا جائے۔
عدالت نے تجاوزات کے خلاف فوری آپریشن روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست گزار کے وکیل سے دلائل طلب کر لیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News