
قومی اسمبلی کی جانب سے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020 منظور کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف سے متعلق انسداد دہشتگردی بل تیسری ترمیم بل پیش کرنے کی تحریک کو قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا جس کے بعد انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020 منظور کر لیا گیا ہے۔
انسداد دہشت گردی تیسرا ترمیمی بل 2020 قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کیا گیا ہے۔
ترمیم کے تحت تفتیشی طریقہ کار میں نئی تکنیکس استعمال کرنے کی شق شامل کی گئی ہے۔
ترمیمی بل کے مطابق تفتیشی افسر عدالت کی اجازت سے 60 دن میں بعض تکنیکس استعمال کر کے دہشت گردی میں رقوم کی فراہمی کا سراغ لگائے گا ان تکنیکس میں خفیہ آپریشنز، مواصلات کا سراغ لگانا ، کمپیوٹر سسٹم کا جائزہ لینا شامل ہے۔
بل میں بتایا گیا ہے کہ عدالت کو تحریری درخواست دے کر مزید ساٹھ دن کی توسیع حاصل کی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News