گورنر پنجاب سے نیپال کی سفیر کی ملاقات
گورنر پنجاب چوہدری سرور سے نیپال کی سفیر سیوا لامسال کی ملاقات...
سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے نیپال کی سفیر سیوا لمسال نے الوداعی ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے نیپال کی سفیر سیوا لمسال نے الوداعی ملاقات کی۔
سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے ملاقات میں سارک کے حوالے سے نیپال کے کردار کی تعریف کی جبکہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے نیپالی سفیر کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نیپال کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔
واضح رہے اس سے قبل نیپال کی سفیر سیوا لامسال کی گورنر ہاؤس آمد ہوئی جہاں ان کی ملاقات گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ہوئی تھی، ملاقات میں سیاحت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی تھی۔
ملاقات میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا تھا کہ سیاحت کو فروغ دیینے کے لیے وزٹ نیپال 2020 ایک منفرد انداز ہے اور ہم پاکستان میں مذہبی سیاحت کے لیے نیپالی لوگوں کو بھی دعوت دیتے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News