
وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اینٹی منی لانڈرنگ قانون سے پریشان ہے۔
اپوزیشن کی اے پی سی کے ردعمل میں وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے دیگر وفاقی وزرا ء شاہ محمود قریشی، شبلی فراز اور فواد چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل کی تقاریر میں کسی نے کورونا پر بات نہیں کی۔
اسد عمر نے کہا کہ آج عالمی ادارے کورونا پر پاکستان کی مثال دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف بل جس کا کسی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں اس پر بھی مخالفت کی گئی، اپوزیشن نے 34 ترامیم کی شکل میں این آر او رکھا۔
وفاقی وزیر نے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلی تقریر میں بتایا تھا کہ اپوزیشن کی کرپشن کی جائیدادیں داؤ پر لگی ہیں۔ الٹا لٹکانے، پیٹ پھاڑنے، گھسیٹے والی باتیں سب ڈرامہ تھا ایک دوسرے کے خلاف۔
اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نے معیشت کو بہتر کیا، فاٹا کا بل پاس کرکے دہشتگردی کو ختم کیا، کراچی میں امن اومان بہتر ہوا، کراچی کے لیے خصوصی پیکج دیا اور بلوچستان کی احساس محرومی ختم کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی قوتوں اور دشمنوں کو بھی نطر آرہا ہے کہ پاکستان ترقی کی منزل پر گامزن ہے۔بھارت اور کچھ دیگر ممالک نے پریشانی پیدا کرنے کی کوشش کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف کی تقریر پر بھارت بہت خوش ہے، بھارت کہہ رہا ہے کہ نوازشریف کی سیاسی واپسی ہوگئی اور نوازشریف نے پاکستان کی فوج پر حملہ کردیا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس وقت فوج اور سویلین حکومت مل کر کام کررہے ہیں اور فیصلے وزیر اعظم عمران خان کررہے ہیں۔ اپوزیشن اور دشمن اس پر خوش نہیں، کل جس طرح فوج پر حملہ کیا گیا اس پر افسوس ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نوازشریف کو باہر جانے کی اجازت دی۔
وفاقی وزیر نے نواز شریف کی صحت سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کل فواد چودھری سے کم صحت مند نہیں لگ رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News