
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اینٹی ریپپ انویسٹی گیشن کا مسودہ شہزاد اکبر کی جانب سے پیش کیا گیا ہے اس ضمن میں جلد بل کی شکل میں ایوان میں پیش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریپ کے واقعات پر عمران خان کو سخت تشویش ہے اور جو اس جرم کے مرتکب ہوتے ییں اسے کڑی سزا ملنی چاہئیے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ نے ملک میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر خواتین سے زیادتی کی روک تھام کے لئے تحقیقات اور قانونی چارہ جوئی کے بل پر تفصیلی بحث کی۔
انہوں نے کہا کہ بل کے تحت گھناؤنے جرائم کے مجرموں کو عبرت ناک سزائیں دی جائیں گی اور ایسے مقدمات کی تحقیقات کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور متاثرین کا تحفظ کیا جائیگا۔
شبلی فراز نے کہا کہ یہ بل موجودہ قوانین میں نقائص کو دور کرے گا اور بل کا حتمی مسودہ آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے گردشی قرضے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جو ملک کی معیشت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ کو بتایا گیا کہ گردشی قرضہ اور پاور ٹیرف کم کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News