اسلام آباد میں پاکستان میں یوروپی یونین کے سفیر آندرولا کمینارا کی مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے ملاقات ہوئی ہے۔
یوروپی یونین کے سفیر کی مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے ملاقات کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق دونوں فریقین کے مابین ملاقات کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فروغ دینا ہے جبکہ ملاقات میں ثقافت اور سیاحت کی صنعت کے فروغ کیلئے بھی ملاقات میں تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔
مشیر تجارت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے لئے طویل مدتی قومی اور معاشرتی فوائد کے لئے 27 کنونشنوں کا نفاذ اہم ہے۔
ملاقات کے دوران یورپی یونین نے سفیر آئی ٹی سمیت سیاحت اور ہینڈی کرافٹس کے شعبے میں تعاون کا یقین دلایا گیا ہے۔
مشیر تجارت کی جانب سے آئی ٹی، سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعاون فراہم کرنے کو سراہا گیا ہے جبکہ طرفین نے مستقبل میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق بھی کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
