
چیف جسٹس گلزاراحمد نے دو روز پہلے لاہور موٹروے پرپیش آنے والے واقعے پر برہنیکا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر وے پر زیادتی کا واقعہ شرمناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں 6 روزہ کمرشل و اوورسیز کورٹس تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے خطاب کرتے ہوئے موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
چیف جسٹس نے تقریب کے دوران حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے کیونکہ ایسا لگتا ہےجیسے ملک میں محکمہ پولیس کا کنٹرول نااہلوں کے پاس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس میں سیاسی مداخلت ہوچکی ہے اور سیاسی مداخلت کے خاتمے تک پولیس عوام کے تحفظ کی ضمانت نہیں دے سکتی ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ حکومت کو جاگنے اور پولیس کی ساکھ بحال کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہائی وے پر بھی معصوم مسافروں کی زندگیاں محفوظ نہیں رہیں اور حکومت کا یہ بنیادی فرض ہے کہ شہریوں کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News