سعودی عرب کی خصوصی پروازوں کا معاملہ
وزیراعظم پاکستان کی خصوصی کاوشوں سے پی آئی اے کو 21 مزید...
سعودی عرب کیلئے پروازوں کے معاملہ پر پی آئی اے کو سعودی عرب کے لیئے مزید 7 پروازوں کی اجازت مل گئ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کو سعودی عرب کی جانب سے 21 پروازوں کے علاوہ مزید 7 پروازوں کی اجازت دی گئیں ہیں۔
اس ضمن میں سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ یہ پروازیں پہلے سے 21 پروازوں کے لیے سعودی عرب سے اجازت کے علاوہ ہیں۔
ایئر مارشلارشد ملک نے پروازوں کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پی آئی اے کے بکنگ دفاتر ہفتہ اور اتوار کو صبح 9 تا شام 6 بجے تک کھلے رہینگے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب کے لئے مزید پروازیں بھی سسٹم میں کھولی جارہی ہیں جس سے نشستوں کی دستیابی سب کیلئے آسان ہو جائے گی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ پی آئی اے جدہ، دمام، ریاض اور مدینہ منورہ کے لیے پروازیں آپریٹ کررہا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ پی آئی اے کی ہفتہ وار 23 پروازیں پاکستان کے مختلف شہروں کی سعودی عرب روانہ ہو رہی ہیں جن میں گنجائش 12،000 افراد کی ہے، 13 مزید پروازیں سماجی فاصلے کی قوانین کے ساتھ آپریٹ کرنے سے مزید 3500 کی گنجائش پیدا ہوئی جو طلب سے بہت کم تھی۔
وزیراعظم کی مداخلت کے ساتھ 21 مزید پروازوں کی سسٹم میں آنے کے بعد پی آئی اے کی صلاحیت 25،500 افراد کی ہوگئی ہے۔
گزشتہ رات سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے وزیراعظم سے لوگوں کی پریشانی اور بے پناہ رش حل کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News